پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

بیٹوں نے بزرگ والدین پر تشدد کر کے انہیں گھر سے نکال دیا

datetime 29  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں بیٹوں نے بزرگ والدین پر تشدد کر کے انہیں گھر سے نکال دیا جبکہ سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کی حدود میں بیٹوں کی جانب سے بزرگ والدین پر تشدد کیا گیا، جس سے والدین زخمی ہوگئے جبکہ بیٹوں نے تشدد کے بعد والدین کو زبردستی گھر سے نکال دیا، والدین کی عمریں 76 سالہ بیمار والد اور 66 سالہ والدہ ہیں۔ پولیس نے بزرگ خاتون کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے چاروں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں کاشف، ثاقب، عاطف اور علی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن میں بزرگ خاتون کی مدعیت میں چاروں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مدعیہ کے مطابق میرے بیٹوں نے ہم پر تشدد کیا اور گھر سے باہر نکال دیا، چاروں بیٹے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بزرگ والدین پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔سی پی او کے مطابق والدین سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوسناک ہے، ملزمان کو چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…