بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس عائد کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

datetime 27  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پنجاب کے تمام شہروں میں کوڑا ٹیکس عائد کردیا گیا ۔صوبائی کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے کوڑا ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری دی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوڑا ٹیکس، دیہاتی شہری علاقوں کے رہائشی افراد کے ساتھ چھوٹے اوربڑے کاروبار پر لگایا گیا ہے۔ کوڑا ٹیکس پنجاب بھر میں چھوٹے اور بڑے گھروں کی تناسب پر لگایا دیا گیا ہے۔ کچی ابادیوں کے مکینوں پر کوڑا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دیہاتوں میں 5سے 10مرلہ گھر پر 200روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔ دس مرلہ سے ایک کنال یا بڑے گھر پر 400 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگایا گیا ہے۔ دیہاتوں میں چھوٹے کاروبار اور دکانوں وغیرہ پر 300، درمیانے درجے کے کاروبار پر 700جبکہ بڑے بزنس ، فیکٹری ، کارخانوں اورپیٹرول پمپس وغیرہ پر 700 روپے کوڑا ٹیکس لگایا گیا ہے۔

لاہور شہر پر کوڑاٹیکس کی شرح دیہاتوں کی نسبت بڑھائی گئی ہے۔ شہری آبادی میں 5مرلہ گھر پر 300، 5سے 10مرلہ گھر تک 500روپے ماہانہ لیا جائے گا۔ دس مرلہ سے ایک کنال گھر پر 2ہزارجبکہ اس سے بڑے گھر پر 5 ہزار ماہانہ ٹیکس لگایا گیا ہے۔شہروں میں دکانوں وغیرہ پر 500روپے، درمیانے درجے کا کاروبار کرنے والوں سے ایک ہزارٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ شہروں میں فیکٹریوں ، کارخانوں اور بڑے کاروبار کرنے والوں سے تین ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا گیا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…