منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جس رات آیت الکرسی پڑھنا بھولا، اسی رات والد انتقال کرگئے تھے،محمود اسلم

datetime 27  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اسلم اپنے والدین اور پہلی بیٹی کے انتقال کو یاد کرکے رو پڑے۔حال ہی میں محمود اسلم نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین اور تلخ دنوں کو یاد کیا۔محمود اسلم نے کہا کہ میرے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی، اس وقت میری عمر 24 برس تھی، جب اسپتال انتظامیہ نے مجھے میری مردہ بیٹی کفن میں لپیٹ کردی تو مجھے ایسا لگا تھا کہ میں دنیا میں تنہا رہ گیا ہوں۔

سینئر اداکار نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے انتقال پر ٹوٹ گیا تھا کیونکہ وہ میری پہلی اولاد تھی جو بچ نہیں سکی۔انہوں نے اپنے والدین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے سارے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہوں، اسی وجہ سے والدین کے بہت قریب تھا۔محمود اسلم نے کہا کہ میں اپنے گھر کی بالائی منزل پر مقیم تھا جبکہ والدہ نچلی منزل پر رہتی تھیں، وہ میرے گھر آنے تک جاگتی رہتی تھیں اور مجھے دیکھنے کے بعد ہی سوتی تھیں۔

اداکار نے کہا کہ ایک رات میری والدہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی تو میرے علاوہ، خاندان کے سب لوگ والدہ کے پاس آگئے تھے لیکن میری والدہ کی نظریں میرے انتظار میں دروازیں پر تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں جیسے ہی والدہ کے کمرے میں داخل ہوا تو انہوں نے مجھے گلے سے لگایا اور اس وقت مجھے لگا کہ جیسے کسی نے میرا دل نکال دیا۔محمود اسلم نے والد کی محبت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے اپنی زندگی کا آخری وقت اسپتال کے بستر پر گزارا، میں روزانہ والد کے پاس جاکر آیت الکرسی پڑھ کر ان پر پھونکتا تھا۔اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک رات، میں آیت الکرسی پڑھنا بھول گیا تھا اور اسی رات میرے والد انتقال کرگئے تھے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…