بنوں (این این آئی)بنوں میں احتجاجی مارچ کے دوران فائرنگ اور بھگدڑ سے4 شخص جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ ضلع بنوں میں بے امنی کے خلاف احتجاج کے لیے لوگ اسپورٹس کمپلیکس کے مقام پر جمع ہو رہے تھے، زیادہ ترلوگ بھگدڑ سے زخمی ہوئے جب کہ بعض افراد کو گولیاں لگیں۔
رپورٹ کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کس نے کی، سرکاری حکام نے بھی اب تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔شہر کے خلیفہ گل نواز ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ایک لاش اور 23 زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے مرکز صحت منتقل کیا گیا ہے۔