پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری حکم جاری

datetime 16  جولائی  2024 |

لاہور ( این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے 4صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری حکم نامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ ویڈیو کال پر حاضری لگائی گئی، ملزم پر انتشار کے ذریعے مجرمانہ سازش کرنے کا الزام ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر الزام ہے کہ ماڈرن ڈیوائس ،موبائل فون آڈیو، ویڈیو کے ذریعے سازشی پیغامات پھیلائے، متعلقہ آڈیو، ویڈیو پیغام تحقیقات کے لیے پنجاب فرانزک ایجنسی کے پاس موجود ہیں۔عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ آڈیو، ویڈیو کی تصدیق ملزم کے فوٹوگرامیٹری، وائس میچنگ اور پولی گرافک ٹیسٹ کے ذریعے ہوسکتی ہے، ملزم سے آڈیو، ویڈیو اپ لوڈنگ میں استمعال ہونے والے آلات کی برآمدگی ہونا ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضوں پورا کرنے کے لیے تفتیش میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے، ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، ملزم کو 25 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…