لاہور( این این آئی) بانی پی ٹی آئی کے نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے 131شواہد موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ جے آئی ٹی کا دعویٰ ہے کہ بغاوت پر اکسانے کے شواہد پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ نجی ٹی وی نے جے آئی ٹی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نو مئی کو جلا ئوگھیرا ئواور پر تشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے قبل کی گئی۔
دوران تفتیش 131 شواہد ایسے ملے جن سے پرتشدد احتجاج اور حساس تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسانے پر بانی پی ٹی آئی ملوث پائے گئے اورشواہد کی بنا پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والی تفتیش نے بانی پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ کارکنوں نے ان کی گرفتاری کے بعد کینٹ ایریا میں احتجاج کرنا تھا،ان بیانات کی آڈیو اور ویڈیو موجود ہے جس کا فرانزک بھی کروایا گیا ۔نو مئی کے واقعات کی تفتیش کے دوران 154 مشتبہ کالز بھی ٹریس ہوئیں جن میں مقامی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو احتجاج پر اکسایا گیا ۔