منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

سرجری کی بات سمجھ نہیں آئی، کیا تمام 11 کھلاڑیوں کو تبدیل کرینگے؟ حسن علی کا سوال

datetime 11  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹر حسن علی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے ”ٹیم کی سرجری”سے متعلق دیے گئے بیان پر بے یقینی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کی نجی کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ چیئرمین نے سرجری کا ذکر کس تناظر میں کیا، کیا وہ تمام 11 کھلاڑیوں کو تبدیل کریں گے؟ جو کہ ممکن نہیں۔ کرکٹر نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کیونکہ ہمارے پاس ایسے بیک اپ نہیں ہیں کہ ہم تمام 11 کھلاڑیوں کو تبدیل کر سکیں، علم نہیں کہ سرجری کیا ہوگی لیکن چیزیں بالکل درست ہونی چاہئیں اور کرکٹ کی بہتری کے لیے ہونی چاہئیں۔

حسن علی نے کہا کہ چیئرمین محسن نقوی کو سخت قدم اٹھانے اور ٹھوس فیصلے کرنے چاہئیں، سرجری کو انجام دینے کے لیے اہم آلات کی ضرورت ہے، اگر موجود ہیں تو ضرور کریں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمیں اپنی بینچ اسٹرینتھ مضبوط بنانی چاہیے جو دنیا کی ہر ٹیم کرتی ہے، ہم نے گزشتہ مہینوں میں دیکھا ہے کہ کئی ممالک انٹرنیشنل دوروں پر دو ٹیمیں سامنے لاتے ہیں، اگر آج پاکستان کے پاس یہ دونوں ٹیمیں ہوتیں تو ہمیں سرجری کرنے کی بات نہ کرنی پڑتی۔کرکٹر نے کہاکہ مثال کے طور پر ایک ٹیسٹ سیریز آرہی ہے اور پاکستان کے پاس متبادل اسپنر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بدترین کارکردگی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایسا لگتا تھا کہ ایک معمولی سرجری کام کرے گی لیکن اس خراب کارکردگی کے بعد مجھے اب یقین ہے کہ ایک بڑی سرجری کی ضرورت ہے، قوم جلد ایک بڑی تبدیلی دیکھے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا ہے، دونوں کو سبکدوش کیے جانے کے حوالے سے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے یہ والی سرجری مجھے سمجھ میں نہیں آئی۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…