جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

سیمنٹ کی فی بوری قیمت مزید کم از کم 50 روپے بڑھنے کا امکان

datetime 22  جون‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، سیمنٹ کی فی بوری قیمت مزید کم از کم 50 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔ادارہ برائے شماریات کی سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق تازہ اعداد وشمارکے مطابق گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی بوری سب سے مہنگی ہو گئی، قیمت 1340 روپے تک پہنچ گئی،ایک سال میں گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی بوری کا بھاو 17.50 فیصد بڑھا ہے۔ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1300روپے رہی، ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت میں ایک سال میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ملک کے جنوبی حصے میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 3.5 فیصد اضافے سے 1204 روپے ہو گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق بیس جون کو کراچی میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت 1166 روپے تھی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈیوٹی کی شرح دو روپے کلو سے بڑھا کر تین روپے کلو کر دی گئی ہے، اس فیصلے کے اطلاق سے سیمنٹ کی فی بوری قیمت مزید کم از کم 50 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…