اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سعودی عرب میں سکائپ کے ذریعے جھوٹی افواہیں اور بغاوت پر اکسانے والوں کے خلاف نیا قانون پاس کیا گیا ہے مکہ میں عر بی زبان میں شائع ہونے والاے ایک اخبار کے مطابق وزیر انصاف نے سکائپ کا استعمال کرتے ہوئے افواہیں پھیلاپنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور جرمانے کا قانون پاس کیا ہے ذرائع کے مطابق ایسے جرائم کی زیادہ سے زیادہ سزا ،سزائے موت مقررکی گئی ہے تاہم سزا کاانحصار جرم کی سنگینی پر ہو گا ۔سعودی عرب میں سکائپ کے ذریعے بغاوت اور جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کو کوڑے ،جیل کی قید اور پھانسی کی سزا سنائی جاسکتی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں