لاہور ( این این آئی) ماہر فلکیات نے عید الاضحی 17جون بروز پیر کو ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ماہر فلکیات کے مطابق ذی الحجہ کا چاند 7جون بروز جمعہ 29ذی القعدہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، 7جون کو غروب آفتاب 7بج کر 20منٹ پر ہونے کا امکان اور غروب قمر 8بج کر 31 منٹ پر متوقع ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26گھنٹے 45منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 40سے 50منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔ماہر فلکیات نے کہا کہ غروب آفتاب کے تقریباً 15 منٹ بعد چاند نمایاں طور پر دیکھا جاسکے گا، چاند دکھائی دینے کے لئے اس کی عمر 19گھنٹے ہونا ضروری ہے۔