بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کندھکوٹ کشمور کے پی پی رہنما میر منظور کھوسو پی ٹی آئی میں شامل

datetime 4  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کندھکوٹ کشمور کے پی پی رہنما میر منظور کھوسو پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، منظور کھوسو نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ملاقات کے بعد باضابطہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس کے ذریعے کیا،انصاف ہائوس کراچی میں شمولیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے میر منظور کھوسو کو پی ٹی آئی کا مفلر پہنا کر پی ٹی آئی میں ویلکم کیا۔

انصاف ہائوس میں شمولتی تقریب میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے ساتھ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ علی پلھ، سابق ایم پی اے جمال صدیقی، مرکزی رہنما حاجی نثارارائین، پی ٹی آئی سندھ کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال، رضوان نیازی، ارسلان خالد، آغا ارسلان، محمد علی بلوچ ، معظم خان، سرینا عدنان، ولی مغیری، کاشف نظامی، ایڈووکیٹ راشد خان، احسن پنہور و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد میرمنظورکھوسو نے کہاکہ 1988 سے ہم پیپلزپارٹی سے وابستہ ہیں میرا بھائی پی پی کا نائب ناظم بھی رہ چکا ہے پوری زندگی پی پی کے لئے بہت ساری قربانیاں دی ہیں اب پیپلزپارٹی محترمہ بے نظیر والی والی جماعت نہیں رہی ہے اب پیپلزپارٹی میں کچے اور پکے کے ڈاکو ملکر ایک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان صاحب کے نظریہ سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوکر کام کروں گا۔

پریس کانفرنس سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ سے بڑی تعداد میں پڑھے لکھے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہی ہے ہم سندھ میں پیپلزپارٹی کو ری پلیس کرنے جارہے ہیں بڑی تعداد میں لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں 16 سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت نے لیکن سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں شکارپور میں شام چھ بجے کے بعد کوئی باہر نہیں نکل سکتا اگر نکلتا ہے تو یا تو اغوا ہوجاتا ہے یا مارا جاتا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں امن امان کی صورتحال خراب کرنے میں سندھ حکومت زمہ دار ہے انہوں نے کہا صرف 14 ماہ میں کشمور کندھکوٹ سے 1900 افراد تاوان کے لئے اغوا کئے جاچکے ہیں۔ اب کراچی کے بعد حالات کشمور کندھوکوٹ جیسے ہوتے جاتے ہیں کراچی کا بھی امن تباہ ہوگیا ہے رواں برس کے صرف 6 ماہ میں کراچی میں 234 شہری قتل ہوئے70 سے زائد شہری دوران ڈکیتی قتل کئے جاچکے ہیں 6584 موٹر سائکلیں چھینی گئی ہیں 7500سے زائد موبائل فون چھینے گئے ہیں 501 کاریں چھینی گئیں 992 اغوا کے واقعات ہوئے 106 دکانوں پر ڈکیتیاں ہوئی ہیں 128 رہزنی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں 1507 دیگر وارداتیں بھی کراچی میں رپورٹ کی جاچکی ہیں گرو مندر کے قریب چار بھائی قتل کردیئے گئے 3 روز قبل گلشن اقبال کیعلاقے میں نوجوان ارتقا قتل ہوا رات ناصر جمپ پر ایک شہری قتل ہوا صبح ڈفیس فیز 2 میں ایک شخص قتل ہوا۔

126 افراد 2023 میں قتل ہوئے 111 افراد 2022 میں قتل ہوئے لیکن اس سال 6 ماہ میں ہی کرائم سب سے زیادہ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا مراد علی شاہ، بلاول زرداری اور آئی جی سندھ بتائے سندھ میں امن امان کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار کون ہے؟ پیپلزپارٹی نے سندھ پولیس کو سیاسی بنا دیا ہے کراچی میں بھتہ خوریاں شروع ہوگئی ہیں سندھ حکومت اور سندھ پولیس قاتل ہے؟ کراچی کے شہریوں کے خون کے چھیٹے سندھ حکومت اور سندھ پولیس پر جاتے ہیں حلیم عادل شیخ نے کہا یہ صوبا ہمارا ہے یہ لوگ بھی ہمارے ہیں ان کرپٹ ، چور حکمرانوں کو حساب دینا ہوگا۔حلیم عادل شیخ نے کہا عمران خان پر بنایا گیا جھوٹا سائفر کا کیس اب صفر ہوکر ہوا میں اڑ گیا ہے کوئی کتنا بھی چاہے عمران خان تو آئے گا۔ موجودہ حکمرانوں پر عمران خان کا خوف طاری ہوگیا ہے یہ چور سیاستدان اپنے انجام سے خوفزدہ ہیں۔ سائفر ے بعد اب عدت کے جھوٹے کیس میں 24 جون کی تاریخ لگا دی گئی ہے ایک اور سازش ہورہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا قوم میں غصہ بڑہ رہا ہے اگر عدلیہ کا فیصلا نہ مانا گیا تو قوم تیار ہے عمران خان کی رہائی کے لئے پورا پاکستان نکلے گا۔ ہم چاہتے ظلم بند کیا جائے اور فوری عمران خان کو رہا کیا جائے۔حلیم عادل شیخ نے کہا عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ہمارے 180 سیٹیں ہمیں دی جائیں اور عوام کے مسترد شدہ لوگوں کو ان سیٹوں سے اتارا جائے۔ حلیم عادل شیخ نے ہا ہم دو تین روز میں سندھ کے اشوز پر پریس کانفرنس کریں گیسندھ میں کرپشن کے سسٹم چل رہے ہیں سابق چیئرمین اینٹی کرپشن نے سندھ کی ساری کرپشن کو بے نقاب کر دیا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا عمران خان کی رہائی کے لئے پوری قوم باہر نکلے گی ہم نو مئی کو بھی احتجاج کے لیے نکلے تھے اگر نو مئی کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں تو جوڈیشل کمیشن بنایا جائے حقیقت سامنے اجائے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا احتجاج کرنے کا حق ہمیں آئین دیتا ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا۔ نو مئی ایک ڈراما اور فسانہ تھا اور اب پابندی لگانے کی خواہش ظاہر کی جارہی ہیں پہلے بھی ہمارے نشان پر پابندی ہمارے احتجاجوں پر پابندی ہر جگہ پابندیاں لگائی جاچکی ہیں جتنی غلط حرکتیں کریں گے نظام اتنا نںگا ہوتا جائے گا۔

پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ علی پلھ نے کہا سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں شہری اپنی سیکیورٹی خریدتے ہیں جہاں کلائنٹ آف سیکیورٹی کا سسٹم چل رہا ہے وہاں اغوا ہونے سے پہلے ڈاکوئوں کو پئسے دیئے جاتے ہیں پولیس بھی خاموش بیٹھی ہے کوئی کارروائی نہیں ہوتی انہوں نے کہا جب تک سوشل میڈیا پر بات نہ آئے کوئی مغوی بازیاب نہیں ہوتا پولیس کو سب پتا ہوتا ہے ڈاکو کہاں ہوتے ہیں لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی۔ انہوں ںے کہا پولیس کے محکمے پولیس ریفارمس لائی جائیں اور پولیس کو غیر سیاسی بنایا جائے۔پی ٹی آئی رہنما خلیفہ اشفاق احمد نے کہا پی ٹی آئی سندھ میں ایک مضبوط متبادل کے طور پر آئی ہے ہم سندھ کے مسائل پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ہونگے سندھ کے ہزاروں اسکول بند ہیں ہزاروں ٹیچرز غیر حاضر ہیں سندھ میں ہزاروں گھوسٹ ٹیچرز ہیں سندھ میں ہزاروں جعلی ریٹائرڈ اساتذہ کے ناموں پر پنشنز لی جاتی ہر جگہ کرپشن ہے سندھ پبلک سروس کمیشن کا رزلٹ بھی بلاول ہائوس سے جاری ہوتا ہے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں نہیں ملتی سندھ پبلک سروس کمیشن کے اراکین کوئی بھی فیصلا میرٹ پر نہیں کر سکتے پہلے سے ہی منتخب ناموں کی لسٹیں تیار ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا سندھ کا تعلیمی نظام تباہ ہے سندھ میں کاشتکاروں کو پانی نہیں ملتا پ پ کے لوگ پانی کھا جاتے ہیں ٹیل تک پانی نہیں پہنچتا سمندر زمینی پی رہا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…