ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.2ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 22 کلومیٹر اور مرکز کراچی کے شمال مشرق میں 15 کلومیٹر دور تھا
کراچی (این این آئی) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں ڈیفنس، کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.2ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 22 کلومیٹر اور مرکز کراچی کے شمال مشرق میں 15 کلومیٹر دور تھا۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس
3
جون 2024
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں