لاہور (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور پائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اظہر صدیق نامی شہری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور پائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ شہری نے استدعا کی ہے کہ عدالت وزارت خزانہ کو وزیراعظم کی سفارش کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔