اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں ویتنام کے تعینات سفیر کی اہلیہ گھر سے لاپتا ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق ویتنامی سفیر کی اہلیہ موبائل فون اور اپنا پرس گھر پر چھوڑ کر 11 بجے باہر گئی تھیں جو تاحال نہیں لوٹیں۔ویتنام کے تعینات سفیر کی اہلیہ کے گزشتہ کئی گھنٹوں سے لاپتا رہنے کے بعد ان کے اہل خانہ نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرلیا جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سٹی دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔وفاقی دار الحکومت کی پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے خاتون کی تلاش شروع کردی۔