اسلا م آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)سمیت پاکستانی طیاروں پر یورپ میں پروازوں پر پابندی کے معاملے پر یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
کراچی سے ذرائع کے مطابق ایاسا نے پی آئی اے پر پابندی اٹھانے کا معاملہ تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔ کراچی سے ذرائع نے مزید بتایا کہ تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔