کراچی(این این آئی)سندھ کے شہر دادو اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔تفصیلات کیمطابق سندھ کے شہر موہن جو دڑو اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 49 ڈگری، خیرپور اور لاڑکانہ میں 48 ڈگری، جیکب آباد میں 51 ڈگری ، حیدرآباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے شہر قائد کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شد ید گرم ہے، لسبیلہ میں درجہ حرات 50، سبی اور ترت میں 49 ڈگری، کوئٹہ میں درجہ حرارت 34، بارکھان میں 39، دالبندین میں 42، گوادر میں 36، قلاتمیں 30 اور خضدار میں درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔صوبہ پنجاب کے شہروں رحیم یار خان، قصور اور بھکر میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا، لاہور اور پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 45.2 ڈگری پر ہے جو 46 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔علاوہ ازیں 5 جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، آندھی، جھکڑ اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے، خبیرپختونخوا میں کے بیش تر مقامات پر ہلکی بارش اور طوفانی ہوائیں متوقع ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر آج سے 5 جون تک آندھی اور جھکڑ کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔