منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

مریدکے،پانچ سالہ لڑکی کی 13سالہ لڑکے سے جبراً شادی کروانے والے تین بااثر چوہدریوں سمیت تمام کردار گرفتار

datetime 28  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے( این این آئی)مریدکے صدر کی آبادی ڈیرہ بشیر پر پانچ سالہ لڑکی کی 13سالہ لڑکے سے جبراً شادی کروانے والے تین بااثر چوہدریوں سمیت تمام کرداروں کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مریدکے کی آبادی بشیر کوٹ میں باپ کے جرم کی سزا پانچ سالہ بیٹی کو ونی جیسی فرسودہ رسم کی بھینٹ چڑھانے کے واقعہ کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے سخت نوٹس لینے پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ خود حرکت میں آئے اور خود مریدکے پولیس کی کمان کرتے ہوئے مختلف دیہات میں چھاپے مار کر اس کیس کے مرکزی کردار سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا ۔

ونی کی گئی پانچ سالہ بسمہ اور تیرہ سالہ لڑکا بھی میڈیا کے سامنے لائے گئے ۔گرفتار ملزمان اور نکاح خواں لڑکی اور لڑکے والد باپ بااثر چوہدریوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ظلم کیا ہے ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا ۔اس موقع پرڈی پی او بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ کم عمری کی شادی قانوناً جرم ہے جونہی میڈیا کے ذریعے پولیس کو اطلاع ملی کہ بشیر کوٹ میں باپ کے سرکردہ گناہوں کی بھینٹ پانچ سالہ بیٹی کو چڑھایا جارہا ہے اور ونی کیا جارہا ہے پولیس حرکت میں آئی ایک مرکزی کردار پکڑا گیا ،باقی تمام روپوش ہوگئے جنہیں مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر گرفتار کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرم کرنے والا کتنا ہی بااثر اور طاقتور کیوں نہ ہو قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکتا۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…