شانگلہ (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرگئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل الپوری کے علاقے پاگوڑی میں پیش آیا،جہاں تیز رفتاری کے باعث جیپ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔