اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون وفاقی شریعت کورٹ لاہور میں چیلنج

datetime 25  مئی‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی) وفاقی شریعت کورٹ لاہور رجسٹری میں دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت لینے کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں وزارت قانون، اسلامی نظریاتی کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون ناصرف خلاف آئین بلکہ خلاف شریعت بھی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستانی آئین کے مطابق کوئی بھی قانون اسلامی اصولوں کے خلاف نہیں بن سکتا، آئین کے مطابق خلاف اسلام قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریسرچ کے مطابق پاکستان میں 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر ہیں، عدالت پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو خلاف اسلام قرار دے کر کالعدم قرار دے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 7 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ اس سے قبل پشاور میں بھی ایک شخص کو پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…