لاہور ( این این آئی) لاہور میں 91مرتبہ ای چالان خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔91مرتبہ ای چلاننگ کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی۔ کار ڈرائیور نے 70مرتبہ ٹریفک سگنل جبکہ 21مرتبہ دیگر قوانین کی خلاف ورزی کی،کار ڈرائیور نے موقعہ پر 44ہزار 900روپے جرمانہ جمع کروا دیا۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہں ، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس،کریکٹر سرٹیفکیٹ،ویری فیکشن و دیگر 14 سہولیات میسر نہ ہوگی۔