ٹھٹھہ (این این آئی)ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب حمید فارم کے سامنے مین قومی شاہرہ پر تیز رفتار ڈمپر نے گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے کا شکار ہونے والی بدنصیب پک اپ ٹھٹھہ کے گاؤں مانک بہرانی سے جامشورو کے لیے جا رہی تھی۔خوفناک حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں