اسلام آباد (این این آئی)جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کی حکومت مخالف تحریک میں شریک ہونے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کی حکومت مخالف تحریک میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔ جماعت اسلامی نے تحریک انصاف پر واضح کیا ہے کہ وہ کسی اور کے پلیٹ فارم سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اپنے پلیٹ فارم سے حکومت کے خلاف احتجاجی لائحہ مرتب کرے گی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک پر جماعت اسلامی کے قائدین کے تحفظات ہیں،جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے ساتھ صرف محدود سطح پر تعاون کرسکتی ہے ۔جماعت اسلامی نے حکومت کے خلاف احتجاجی حکمت عملی کیلئے (آج) ہفتہ کو مجلس شوری کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔