منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکا نے 133 چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے

datetime 23  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)امریکا نے13 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے چوری شدہ 133 قدیم نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ضمن میں نیویارک میں مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں منگل کو تقریب منعقد کی گئی، جس میں برآمد شدہ بعض نوادرات کی نمائش بھی کی گئی۔امریکا نے گندھارا دور کے قیمتی چوری شدہ 133 نوادرات پاکستان کو واپس کئے ہیں، یہ نوادرات واپس کرنے کی 5ویں قسط تھی۔نیویارک میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے حکومت پاکستان کی جانب سے نوادرات وصول کئے۔

اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر، ان کے نوادرات کی اسمگلنگ یونٹ اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشن کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے پاکستان کے چوری شدہ ثقافتی خزانے کی برآمد کے لیے کوشش کی۔خیال رہے کہ نیویارک میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں منعقدہ اس تقریب میں برآمد ہونے والے کچھ نوادرات کی نمائش بھی کی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان قونصلیٹ جنرل نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عامر احمد اتوزئی نے نیوریاک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کو بتایا کہ یہ نوادرات پاکستان بھر کے عجائب گھروں کی زینت بنیں گے۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…