پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بیوروکریسی وہی پرانی ہے کیسز میں پیشرفت نہیں ہورہی ہے، وفاق خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کو ناکام بنانا چاہتی ہے ،میرے سمیت پی ٹی آئی کے رہنماوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہم عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ۔ رئوف حسن پر حملہ انتہائی شرمناک ہے ۔ ہم پر اتنے ظلم ہوئے ہیں کہ اب کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا۔پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میرے سمیت پی ٹی آئی کے رہنماو ں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہم عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ۔ روف حسن پر حملہ انتہائی شرمناک ہے ۔
ہم پر اتنے ظلم ہوئے ہیں کہ اب کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا ۔ بشکیک سے پاکستانی طلباء کو لانے کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں ۔صوبے کو رائیلٹی نہیں مل رہی ہے،وفاق کو چاہیئے کہ بلاامتیاز تمام صوبوں کا حق دیئے ۔ مجھے پارٹی سے نکالا، پولیٹکل کمیٹی سے نکالا۔ باقی کسی چیز سے نکالنا ہے تو بھی نکال لیں ۔میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں, اور ساتھ رہوں گا ۔ شوکاز سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ میں کسی کے خلاف سازش کرنیوالا نہیں ہوں۔