اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پی ٹی آئی کی قیادت اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ بدھ کو ہونے والی اس ملاقات میں اسد قیصر اور ساجد ترین بھی موجود تھے۔
ے یو آئی کے وفد میں مولانا عطالرحمن مولانا عبدالواسع اور مولانا جمال الدین خان شامل تھے ۔ ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال سمیت جے یو آئی اور پی ٹی ٹی آئی کے درمیان سیاسی میدان میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔