سوات (این این آئی)سوات میں بارات پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دلہن زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق وادی سوات کے علاقے مٹہ میں بارات پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دلہن زخمی ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے ملزم میاں عقل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے ہوائی فائرنگ کی تھی جس کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں