جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فلپائن کی خاتون میئر پر چینی جاسوس ہونے کا الزام

datetime 22  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا(این این آئی)فلپائن کے ایک چھوٹے سے قصبے کی خاتون میئر پر چینی جاسوس ہونے کا الزام لگادیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میئر ایلس لیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ فلپینی ہیں۔ میئر ایلس لیل سے ان کے چین سے مبینہ تعلقات کی تحقیقات جاری ہیں، وہ سینیٹ میں اپنے خاندانی پس منظر اور پرورش کے بارے میں پوچھے جانے پر واضح جواب دینے میں ناکام رہی تھیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون میئر کو ایک مجرمانہ کیس میں تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران خاتون میئر نے کہا کہ میں عوام کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں چینی جاسوس نہیں ہوں، میں فلپائنی ہوں اور مجھے اپنے ملک سے پیار ہے۔ خاتون میئر نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے چینی والد کی فلپینی ملازمہ کے ساتھ محبت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بچی ہوں، میری ماں نے مجھے چھوڑ دیا تھا، یہ بہت نجی معاملہ ہے، میں کسی کو یہ نہیں بتا سکتی کہ میری اپنی ماں نے مجھے چھوڑ دیا تھا۔ اس سے قبل اس معاملے پر خاتون میئر کی خاموشی اور ان کی معصومیت کو لے کر سوشل میڈیا پر انہیں مذاق کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…