لاہور(این این آئی)لاہور کے جنرل اسپتال میں بیک وقت تین بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بچیاں اور ان کی والدہ صحت مند ہیں۔تین بچیوں کی پیدائش پر والدین خوشی سے نہال ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بچیوں کو فی الحال نرسری میں رکھا گیا ہے۔