تہران(این این آئی)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد اپنے پہلے بیان میں ایرانیوں کو یقین دلایا ہے کہ ریاستی معاملات متاثر نہیں ہوں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے عوام سے پریشان نہ ہونے کی اپیل بھی کی ۔ ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ وہ صدر رئیسی کی حفاظت کے لیے دعا کر رہے تھے جب وہ ہیلی کاپٹر لے کر جا رہے تھے۔