سوات (این این آئی) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے آریانئی میں ادھیڑ عمر شخص سے رشتہ کرنے سے انکار پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے آریانئی میں ادھیڑ عمر شخص سے رشتہ کرنے سے انکار پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا ، بحرین اورمدین ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث ورثاء لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ساری رات اسپتالوں میں لئے جاتے رہے ۔ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔