بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک بھارت کے درمیان سیریزکاکوئی امکان نہیں ،سرتاج عزیز

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان سیریزکاکوئی امکان نہیں ہے ۔ پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نے انڈیا کے خلاف دسمبر میں ممکنہ کرکٹ سیریز کے امکانات رد کر دیے۔سرتاج عزیز کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا جب پاکستان کرکٹ بورڈ روایتی حریف کے خلاف یو اے ای میں ’ہوم سیریز‘ کے حوالے سے بی سی سی آئی کے حتمی جواب کا منتظر ہے۔سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ’مجھے موجودہ صورتحال میں پاکستان او ر انڈیا کے درمیان کرکٹ سیریز ہوتی نظر نہیں آرہی‘۔’ہمیں کرکٹ اور دوسری چیزوں کیلئے پہلے حالات کو سازگار بنانا ہو گا۔ ہمارا کرکٹ بورڈ اس حوالے سے انڈین حکام سے رابطہ میں ہے لہذا وہی صورتحال پر بات کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہیں۔بہرحال مجھے زیادہ امیدیں نہیں‘۔یاد رہے کہ گزشتہ سال پی سی بی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اصلاحات پر راضی ہونے کے بعد انڈیا نے 2023-2015 کے درمیان پاکستان کے ساتھ چھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔تاہم ، یہ تمام سیریز متعلقہ حکومتوں سے کلئیرنس ملنے سے مشروط تھیں۔دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان ان دنوں سیاسی تعلقات انتہائی خراب ہیں اور پچھلے کچھ عرصے سے دونوں ملک ایک دوسرے پر ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام بھی دہراتےآئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…