کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے محمود آباد میں اسکول میں پیپر کے موقع پر چھریوں کے وار سے 4 طالبعلم زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والوں میں حمزہ، حسن، جنید اور عادل شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحان دینے کے بعد طلبا کا اسکول میں جھگڑا ہوا، چاروں اسٹوڈنٹس نے ایک دوسرے پر چھریوں سے وار کیا، زخمی ہونے کے بعد انھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔