اکلینڈ(نیوزڈیسک)کسی بھی کلاس میں بچوں کے نالائق ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں تاہم ماہرین کی ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے کہ جوبچے دوران کلاس خراٹے لیتے ہیں وہ زیادہ نالائق ہوتے ہیں ۔ڈونیڈن کی ایک یونیورسٹی وٹاگویونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق خراٹے لینے اورسانس کی دیگربیماریوں میں مبتلابچے سکولوں میں نالائق ہوتے ہیں ،اس یونیورسٹی کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے بارہ ملکوں میں مختلف بچوں کی کارکردگی اورسانس کے مسائل پرمشتمل ایک رپورٹ تیارکی ہے اورہرملک میں 500کے قریب بچوں کواپنی رپورٹ میںشامل کیاہے ۔ان بچوں کی عمریں پانچ اورسات برس کے درمیان تھیں ۔اس ٹیم کے ریسرچرزکے مطابق سانس کے مسائل کاشکاربچوں کے اوسط نمبریاگریڈزدیگربچوں کی نسبت بارہ فیصدکم رہے جوکہ ان کے اپنے مسائل کی وجہ سے پیداہوئے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں