منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بجلی پیداکرنیوالے جوہری پاورپلانٹس دنیابھر کیلئے ہولناک خطرہ بن گئے،برطانوی ادارے کی رپورٹ میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)لندن کے تھنک ٹینک چیٹہیم ہاس نے خبردارکیا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے جوہری بجلی پلانٹوں کو شدید سائبر حملوں کا خطرہ لاحق ہے،زیادہ تر ممالک اپنے جوہری بجلی گھروں کو اس خطرے سے بچانے کے لیے مناسب طور پر تیار نہیں ہیں۔چیٹہیم ہاس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ بہت سے کنٹرول نظام ڈیزائن کے لحاظ سے ہی غیر محفوظ ہیں۔ اس کی ایک وجہ ان کی عمر ہے۔رپورٹ کے مطابق سائبر مجرمان، سرکاری ہیکروں اور دہشت گرد سب اپنی آن لائن سرگرمی میں اضافہ کر رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ انٹرنٹ پر مبنی حملے کا شدید خطرہ ہمیشہ سے موجود ہے۔کسی جوہری پلانٹ پر کسی قسم کا حملہ خواہ وہ چھوٹے پیمانے پر کیوں نہ ہو یا اس کے ہونے کا امکان بہت ہی کم کیوں نہ ہو اسے سنجیدگی سے لیے جانے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر شعاع ریزی ہوتی ہے تو وہ خطرناک ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تباہ کن سٹکسنیٹ کمپیوٹر وائرس نے کس طرح ایران کے جوہری فیسیلیٹیز کو متاثر کیا تھااس کے ساتھ رپورٹ میں کہا گیا ہے جوہری تنصیبات پر چھوٹے پیمانے پر بھی ہونے والا سکیورٹی حملہ رائے عامہ پر اور شہری استعمال کی جوہری صنعت کے مستقبل پر شدید اثر ڈالے گا۔رپورٹ میں کہاگیاکہ برطانیہ کے جوہری پلانٹ بھی بہت محفوظ اور تیار نہیں ہے کیونکہ حال ہی میں وہ ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیل کیا گیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ ان پلانٹس کو تیزی سے ڈیجیٹلائز کرنے اور زیادہ سے زیادہ کمرشیئل سافٹ ویئر پر انحصار کرنے سے اس شعبے کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…