منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کر دی

datetime 14  مئی‬‮  2024
ہیٹ ویو
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کر دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے کہا کہ اگلے7روز لاہور میں بارش کا امکان نہیں، جمعہ سے درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا۔دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

45 ڈگری پارے کے ساتھ دادو اور تربت ملک کے گرم ترین مقامات رہے۔ آج بھی میدانی علاقوں میں غضب کی گرمی پڑے گی۔سکھر، سبی اور موہنجوداڑو میں گرمی کی شدت 43، نوابشاہ اور مٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ جنوبی پنجاب میں بھی سورج آپے سے باہر ہے۔ ڈی جی خان اور ملتان ریجن بھی شدید گرمی کی زد میں ہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ باہر نکلتے ہوئے احتیاط کریں، دوپہر کے اوقات میں سرڈھانپ کرنکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…