جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

دو شادیاں کرنے والے یوسف خان کا قتل ڈکیتی مزاحمت یا کچھ اور؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی

datetime 13  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں ایک شہری کے قتل کی واردات ہوئی ہے، ابتدائی رپورٹس کے بر عکس معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں بلکہ قاتل اور مقتول ایک دوسرے کو جانتے تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 3 میں فائرنگ سے 49 سالہ یوسف خان کے قتل کی تحقیقات الجھ گئی ہے، ایس ایچ او سپر مارکیٹ کے مطابق یوسف خان ولد امیر حیدر کے قتل سے متعلق پولیس نے کچھ شواہد اور فوٹیج حاصل کر لیے ہیں، جنھیں دیکھتے ہوئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ واردات ڈکیتی مزاحمت کی تھی۔پولیس بیان کے مطابق مقتول یوسف خان اپنی ساس کے گھر آیا ہوا تھا، جب وہ اپنی ساس کے گھر سے نیچے اترا تو پیدل آنے والے ایک نامعلوم شخص سے اس کی بحث ہوئی جس نے ماسک لگا رکھا تھا، بعد ازاں مقتول اور پیدل آنے والے شخص گتھم گتھا بھی ہوئے۔

اس واقعے کی ایک دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں قاتل اور مقتول کی آپس میں کسی معاملے پر تکرار دیکھی جا سکتی ہے، پولیس حکام کے مطابق گولی مارنے کے بعد قاتل نے مقتول کی جیب میں موجود 20 ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون نہیں لوٹا۔قاتل فائرنگ کر کے مقتول کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہوا، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جب کہ مقتول کی نعش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، یوسف خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ برف خانے کا مالک اور میٹروول کا رہائشی تھا، جس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور پیدل آیا، بحث کی، فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہونے کے لیے مقتول کی موٹر سائیکل ساتھ لے گیا، بہ ظاہر لگتا ہے کہ قاتل اور مقتول ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…