جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلاڈرائیور کاریں ، امریکا میں سالانہ تیس ہزار جانیں بچائی جاسکیں گی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) بلاڈرائیور کاروں سے امریکا میں ایک دہائی میں تین لاکھ جانیں بچائی جاسکیں گی۔ بلا ڈرائیور کاروں کو اکیسویں صدی کی نوع انسان کے لئے سب سے مفید ایجاد کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔1970میں امریکا میں سالانہ ساٹھ ہزار افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے تھے تاہم سیٹ بیلٹ اور کاروں کو محفوظ بنانے کے بعد 2013میں ٹریفک حادثات میں مارے جانے والوں کی تعداد 32719ہوگئی۔ ہلاکتوں میں یہ ڈرامائی کمی محض کچھ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے نتیجے میں آئی۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اکیسویں صدی کے درمیان تک متعارف ہونے والی بلا ڈرائیور کاروں کی بدولت ٹریفک حادثوں میں ہونے والے ہلاکتیں نوے فیصد تک کم ہوجائیں گی۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق بلاڈرائیور کاروں کی بدولت 29447جانیں سالانہ بچائی جاسکیں گی۔ دنیا بھر میں سالانہ ٹریفک حادثات میں 1.2ملین لوگ مارے جاتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ بلا ڈرائیور کاریں ایک دہائی میں دس ملین اور نصف صدی میں پچاس ملین جانیں بچا سکیں گی۔گوگل کی بلا ڈرائیور کاروں نے 2009سے لے کر اب تک ایک ملین میل سفر کیا اور اس سارے عرصے میں صرف سولہ حادثے ہوئے اور ان سب میں بلا ڈرائیور کاریں ملوث نہیں تھی بلکہ انسانی غلطی ان کا سبب بنی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…