جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے، علی امین گنڈاپور

datetime 1  مئی‬‮  2024 |

پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کوئی بات ہو گی تو سب کے سامنے ہو گی، کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہو گی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔

علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ محکمہ محنت مزدوروں کے سارے پیکجز ڈبل کرے گا، صنعت کاروں کو بھی ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ مزدوروں کو پیسے دینے میں صنعت کاروں کو کوئی مسئلہ نہیں، ہر چیز کا علاج ہے، مجھے سارے علاج کا پتہ ہے۔وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا گڈ گورننس اور مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی قوانین میں اصلاحات ہوں گی۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…