ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

دبئی سے سکردو کیلئے 3مئی سے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ہوں گی

datetime 1  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قونصل جنرل حسین محمد کے ہمراہ دبئی میں پی آئی ایکے وفد سے ملاقات کی ۔ دبئی میں پاکستان قونصلیٹ جنرل کی جانب سے منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں بتایا گیا کہ پی آئی اے 3مئی 2024سے پاکستان کے شمالی علاقے سکردو کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر رہا ہے تاکہ سیاحوں اورعلاقے کے رہائشیوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

پاکستان میں سیاحت کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیرفیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پی آئی اے کی جانب سے بلتستان کے سیاحوں اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 8000 میٹر سے اوپر کی پانچ چوٹیاں ہیں جن میں سے 4 سکردو میں واقع ہیں جبکہ ہمارے ملک میں 7000 میٹر سے اوپر 108 چوٹیاں موجود ہیں۔

فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو دنیا کے سب سے خوبصورت مقامات میں سے ایک کے لئے براہ راست پرواز لینے کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شمالی علاقہ جات کی بے مثال قدرتی خوبصورتی کو دریافت کرنے کی دعوت دی۔ سکردو میں 2226 میٹر کی بلندی پر واقع کٹپنا سرد صحرا دنیا کا بلند ترین سرد صحرا ہے۔ فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ سکردو خوبصورت جھیلوں، وادیوں اور حیرت انگیز مناظر کا حامل علاقہ ہے۔پی آئی اے کی ٹیم میں ریجنل منیجر مڈل ایسٹ ذیشان احمد، سیلز ایگزیکٹو محمد قاسم عباسی، منیجر شارجہ و ناردرن امارات سرمد اعزاز اور ابوظہبی کی ایریا منیجر صائمہ اسلم شامل تھیں۔ذیشان احمد نے پی آئی اے کے اس اقدام کو فروغ دینے اور اس کی حمایت کرنے پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…