لاہور( این این آئی)حکومت نے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر صوبے میں بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا۔یکم مئی بروز بدھ صوبے میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے، تقاریب میں مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر بدھ کے روز اردو بازار اور ملحقہ مارکیٹیں بند رہیں گی ۔سول سیکرٹریٹ انتظامیہ کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ کے تمام ادارے ،دفاتر اورتعلیمی ادارے یکم مئی کو بند ہوں گے، یکم مئی کو گزیٹیڈ عام تعطیل ہے۔