لاہور ( این این آئی) کابینہ کمیٹی نے لاہور کی سڑکوں اور سیوریج کے لئے 34 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا دائر کار ڈویژنل کی سطح تک بڑھانے کے لئے بھی بجٹ طلب کر لیاگیا۔محکمہ بلدیات نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا دائرہ کار شہر سے ڈویژنل کی سطح پر بڑھانے کیلئے بجٹ مانگ لیا ۔
محکمہ بلدیات نے اس معاملے کے لئے 182 ارب روپے مانگے ہیں ۔ اس بجٹ سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو تمام ڈویژن کی حد تک پھیلادیا جائے گا۔ کیبنیٹ کمیٹی نے لاہور کی سڑکوں اور سیوریج کیلئے34 ارب روپے منظور کر لیے ہیں۔ یہ بجٹ لاہور کی سڑکوں ،پانی کی سکیموں اور سیوریج کی بہتری پر خرچ ہوگا۔