ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کر لیا گیا

datetime 27  اپریل‬‮  2024 |

نیویارک(این این آئی)سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا کیمرا بنایا ہے جو عام سی تصویر کو شاعری میں ڈھال سکتا ہے۔ پوئٹس کیمرا نامی یہ کیمرا اے آئی کی مدد سے عام سی تصاویر اور پر کشش مناظر کو شاعری میں ڈھال سکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹس کے مطابق یہ پوئٹس کیمرا ایک پولرائزڈ کیمرے سے مشابہت رکھتا ہے۔

البتہ، روایتی کیمرے کی طرح تصاویر کھینچنے کے بجائے، کیمرے میں لگے سینسر عکس بند کیے گئے مناظر کا تجزیہ کرتے ہوئے شاعرانہ اظہار میں ڈھال دیتے ہیں۔کیمرے کے پیچ میں ایک سنگل-بورڈ کمپیوٹر نصب ہے جو تصویر کی شناخت کی صلاحیتیں رکھتا ہے۔ عکس بند مناظر کے تجزیے اور تصویر میں موجود رنگوں میں فرق، پس منظر اور جذبات کی نشان دہی کر کے مصنوعی ذہانت اشعار پیش کرتا ہے جس میں منظر کی اساس کی عکاسی ہوتی ہے، یہ اشعار بعد ازاں تصویر پر پرنٹ کر دیے جاتے ہیں۔کیمرے کے تخلیق کاروں کے مطابق اس ڈیوائس کا اوپن سورس کوڈ کیمرے کو شاعری کے علاوہ دیگر انداز تحریر جیسے کہ آزاد نظم اور نثری انداز سے لکھنے کی صلاحیت بھی دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…