بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی

datetime 26  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /نئی دہلی(این این آئی)بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ عائشہ بھارت میں پیدا ہوئی تھیں اور اب وہ پاکستان کے شہر کراچی میں رہائش پذیر ہیں، عائشہ پہلی بار 2019 میں دل کی سنگین بیماری میں مبتلا ہوئیں اور بھارت کے شہر چنئی علاج کیلئے گئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ کے دل کے وال میں لیکج تھی جس کے سبب وہ لائف سپورٹ سسٹم پر زندہ تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دل کے وال میں لیکج کی وجہ سے دل کا ٹرانسپلانٹ ہونا تھا جس پر 35 لاکھ روپے کا خرچ بتایا گیا جسے اسپتال اور شہر چنئی میں قائم ایشوریام ٹرسٹ نے برداشت کیا۔انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے آر بالاکرشنن نے بتایا کہ عائشہ خوش قسمت ہے کہ اسے فوری دل کا عطیہ مل گیا جب کہ بیرون ملک سے آئے لوگوں کو اعضا کا عطیہ ملنا مشکل ہوتا ہے، عائشہ کو دل کا عطیہ دہلی کے رہائشی 69 سالہ ایک شخص نے کیا جو دماغی طور پر مردہ تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دل کی پیوند کاری کے بعد عائشہ پاکستان واپس آنے کیلئے تیار ہے اور وہ فیشن ڈیزائنر بننے کی خواہش رکھتی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…