اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 26سالہ فلپائنی لڑکی پاکستان پہنچ گئی ،اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق لیاقت پور کے نواحی علاقے چک نمبر 43کے رہائشی 31سالہ محمد سلمان اور 26سالہ فلپائنی لڑکی چیری کی دوستی دبئی میں ہوئی جو محبت میں بدل گئی،
دونوں دبئی کے ایک ریسٹورنٹ بطور شیف ایک ساتھ کام کرتے تھے،سلمان وطن واپس آیا تو لڑکی بھی پیچھے پیچھے پاکستان پہنچ گئی اور دو روز قبل دونوں کا نکاح لیاقت پور علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوا۔اسلام قبول کرنے کے بعد لڑکی کا نام زینب رکھا گیا ہے۔