عارف والا (این این آئی)عارف والا میں ماں باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق نواحی گاؤں ایک سو گیارہ سی بی کی رہائشی 20 سالہ بسمہ کوثر نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی۔ بسمہ عدالت میں شوہر کے حق میں بیان دینے کے بعد والدین کے ساتھ چلی گئی۔
پولیس کے مطابق بعد ازاں والدین نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو زہر دے دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نصیر احمد کی مدعیت میں بسمہ کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔