اسلام آباد (این این آئی)رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے رجیم چینج سے متعلق سعودی عرب پر اپنے الزام کو ذاتی رائے قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے رجیم چینج سے متعلق سعودی عرب پر اپنے الزام کو ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی انٹرویو میں میرا بیان ذاتی رائے تھی، میں بھی انسان ہیں، اپنی رائے دے سکتا ہوں۔