جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کا 28 اور 29 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع

datetime 16  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے 28 اور 29 اپریل کو دورہ سعودی عرب کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران ہونے والے معاہدوں پر وزیراعظم کے دورہ ریاض کے دوران دستخط ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران معاہدوں پردستخط نہ ہوسکے تو سعودی ولی عہدکے مئی میں دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں بھی شرکت کریں گے۔خیال رہے کہ سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے، دورے کے دوران سرمایہ کاری منصوبوں پر معاہدوں کا امکان ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی تھی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلامرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…