اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

49 پاسپورٹ رکھنے والا مسافر قانونی شواہد پیش کرنے پر رہا

datetime 14  اپریل‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے پاسپورٹ سیل نے کراچی ایئر پورٹ سے 49 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہونے پر گرفتار مسافر کو قانونی جواز پیش کرنے پر رہا کر دیا۔ محمد عدنان کراچی سے براستہ دبئی ایران جا رہا تھا اور اس کے قبضے سے 49 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق پاکستان میں جارجیا کی سفارتخانہ نہیں ہے، پاکستانی شہریوں کے جارجیا کے ویزوں کے لیے پاسپورٹس ایجنٹس کی مدد سے قریبی ملک میں موجود جارجیا کی ایمبیسی میں جمع کرائے جاتے ہیں، مذکورہ ٹریول ایجنٹ کے پاس ایرانی سفارت خانے اور پاکستان کے فارن آفس سے پاسپورٹ ایران لے جانے کے اجازت نامے موجود تھے۔

مذکورہ پاسپورٹ تہران میں جارجیا کے سفارتخانے میں جمع کرائے جانے تھے جہاں سے ویزے لگنے کے بعد ایجنٹ نے وہ پاسپورٹ پاکستان لاکر مذکورہ شہریوں کو دینے تھے۔ حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد ایجنٹ کو پاسپورٹ واپس کر کے ایران جانے دیا جائے گا، جارجیا سفارتخانے کے اجازت نامے کی تصدیق کے لیے ایف آئی اے نے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ سے اجازت کی تصدیق کے بعد ایجنٹ پاسپورٹ ایران لے کر جاسکتا ہے، تصدیق نہ ہونے پر عدنان کو دوبارہ گرفتار کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…