جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی وزیر دفاع کا پاکستانیوں کے قتل کا اعتراف، پاکستان کی اشتعال انگیز بیان کی مذمت

datetime 6  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارت کی پاکستانی شہریوں کو قتل کروانے کی سازش بے نقاب ہونے اور بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے مزید پاکستانیوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستانی شہریوں کے قتل کے حوالے سے یہی پالیسی ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں بھارت ہر اس پاکستانی کو قتل کرے گا، جو ہمارے ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کارروائی کی کوشش کرے گا۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یہ بھارت کی پرانی عادت ہے کہ وہ اپنے مسائل کو حل کرنے کے بجائے پاکستان پر الزامات عائد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دھمکیاں دیتا ہے اور اپنی سیاست کو چمکاتا ہے، جس طرح بھارت نے پاکستان میں ماورائے عدالت قتل کی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے، بہت جلد دیگر ممالک میں بھی اس قسم کا اعتراف کرے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ دیگر ممالک میں بھی ماورائے عدالت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے شہریوں کو قتل کیا ہے، بھارت نے جس طرح کے ریمبو اسٹائل اقدامات خطے اور پاکستان کے خلاف شروع کر رکھے ہیں، یہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو پہلے ہی اقوام متحدہ میں اٹھا چکا ہے، اس طرح کے گھنائونے اقدامات خود کو جمہوری کہنے والے کسی بھی ملک کو زیب نہیں دیتے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…