ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

ملک میں 29 روزے اورعید الفطر میڈل ایسٹ کیساتھ ہو گی، ماہرین فلکیات

datetime 6  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان 29 روزے ہونگے اور عید سعودی عرب کے ساتھ ہو گی۔ماہر فلکیات جاوید اقبال کے مطابق عید 10 اپریل بدھ کیروز ہوگی ، عید کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو ہوگی، چاند رات 11 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوگااور8 تاریخ کو سعودی عرب میں 29 واں روزہ ہو گا۔

جاوید اقبال نے کہا کہ ملک میں نیا چاند پیدا ہوتے ہی نظر آجائے گا جبکہ 9 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی کل عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس سال پاکستان میں 29 جبکہ سعودی عرب میں پورے 30 روزے ہونگے، پاکستان اور میڈل ایسٹ میں عید الفطر ایک ہی دن ہو گی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل بدھ سے لے کر 12 اپریل جمعہ تک عام تعطیلات ہوں گی۔ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل سے 13 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔

سرکاری ملازمین نے 9 اپریل کی چھٹی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 18اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…